InternationalLatest

برطانیہ کی نئی حکومت کو شدید معاشی مُشکلات کا سامنا

لز ٹرس نے 45 دنوں کے اندر استعفیٰ دے دیا جب ان کے دو وزیر خزانہ ڈیلیور کرنے میں ناکام رہے۔ وہ مختصر ترین مدت کے لیے برطانوی وزیر اعظم تھیں۔ یہ اس کی بدقسمتی تھی جو اس نے اس وقت سنبھالی جب اندرونی اور بیرونی معاشی حالات انتہائی مشکل تھے۔

اب رشی سنک برطانیہ کے اگلے وزیر اعظم بننے والے ہیں۔ پارٹی امیدواری جیتنے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں انہوں نے یہ بات کہی۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمیں ایک بہت بڑا معاشی چیلنج درپیش ہے۔ ہمیں اب استحکام اور اتحاد کی ضرورت ہے، اور میں اپنی پارٹی اور اپنے ملک کو اکٹھا رکھنا اپنی اولین ترجیح بناؤں گا۔

برطانیہ کی حکومت کی جانب سے ٹیکس میں کمی کے اعلان کے بعد ستمبرکے آخری دنوں میں پاونڈ ڈالر کے مقابلے میں 37 سال کی کم ترین سطح پرگر گیا۔ اس دوران ایک ڈالر کے مقابلہ میں پاونڈ 1.03 کا ہو گیا۔ اگرچہ اس کے بعد پاؤنڈ کی قدر میں تھوڑا اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر 1.14 ڈالر تک پہنچ گیا۔

اس سال جون میں، بلومبرگ نے پیش گوئی کی تھی کہ برطانیہ کی معیشت بریکنگ پوائنٹ کی طرف بڑھ رہی ہے۔ بریکسٹ اور COVID-19 کے آفٹر شاکس کی وجہ سے برطانیہ کی معشیت کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا جو یوکرین پر روس کے حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل اور اناج کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مزید مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔ برطانیہ میں افراط ذر کوویڈ کے دوران صفر تھا لیکن اب یہ 9.1 فیصد ہے جو اس ماہ کے دوران تقریباً 11 فیصد ہو جانے کی توقع ہے۔

برطانیہ کے اہم معاشی مسائل میں پیداواری صلاحیت میں کمی، مزدوروں کی قلت، زیادہ ٹیکس، بریکسٹ کے بعد پاونڈ کی قدر میں کمی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہے جو عالمی سطح پر ایندھن اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مزید بڑھ گیا ہے۔ برطانیہ کا کل قرضہ دو ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہے اور اس کا جی ڈی پی سے قرض کا تناسب 95 فیصد ہے۔ حال ہی میں، حکومت کی جانب سے ٹیکسوں میں کمی کی وجہ سے پاؤنڈ کی قیمت میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے۔ آئی ایم ایف نے برطانوی حکومت کوٹیکسوں میں نمایاں کمی جیسے اقدام کو معیشت کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ برطانیہ کی نئی حکومت کو شروع سے ہی بہت بڑے معاشی چیلنج کا سامنا ہے اور ملک میں ابھی سے عوام نے احتجاج شروع کردیا ہے۔