International

سعودی عرب کی معشیت میں اضافہ

اس وقت دنیا کے بیشتر ممالک پچھلے دو سال کے زائد عرصہ سے کووڈ کی وبا کے باعث معاشی مشکلات کا شکار ہیں جس میں روس اور یوکرین کی جنگ نے مزید اضافہ کردیا ہے۔ اس جنگ کی وجہ سے تیل اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں پچاس سے ستر فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے جس سے غریب ممالک کی معشیتیں تباہ حالی کا شکار ہو گئی ہیں۔

تاہم کچھ ممالک ایسےبھی ہیں جن کو اس بُحران کی وجہ سے فائدہ ہو رہا ہے ان میں تیل پیدا کرنے والے ممالک سرفہرست ہیں۔ ان میں سعودی عرب بھی شامل ہے جس کی معیشت میں اس سال 8 فیصد اضافہ کی اُمید ہے۔ اسکی بنیادی وجہ تیل کی بڑہتی ہوئی قیمتیں ہیں جو روس یوکرین جنگ سے پہلے 70 ڈالر فی بیرل کے قریب تھیں لیکن اب یہ 100 ڈالرفی بیرل سے ذیادہ ہیں۔ معاشیت دانوں کا خیال ہے کہ اگر یہ جنگ ذیادہ عرصہ جاری رہی تو تیل کی قیمتیں 185 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہیں جو کہ دُنیا کے لیے بہت تباہ کُن صورتحال ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے