مارگلا ایونیو کی تعمیر میں چھ ماہ کی توسیع
مارگلہ ایونیو کی تکمیل کی تاریخ میں چھ ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔ ایسا تین وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے ایک تو سی ڈی اے کا کہنا ہے کے سڑک کو دو سے تین لین کیا گیا ہے جس کی وجہ سے کنٹریکٹر کو مزید وقت درکار ہوگا۔ اسکے ساتھ ساتھ ریلوے ٹریک پرابھی پل بھی مکمل نہیں ہوا اور اس پر تیزی سے کام جاری ہے۔ قبرستان کا مسئلہ بھی ابھی تک حل نہیں ہوا جہاں سی ڈی اے روٹ تبدیل کرنے، ٹنل بنانے یا اوور ہیڈ برج بنانے کے آپشنز پر غور کر رہا ہے۔ اس سڑک کی تکمیل سے F-10 ایریا میں ٹریفک میں بے پناہ اضافہ ہو جائے گا جہاں پہلے ہی صبح اور شام کے وقت ٹریفک جام رہتا ہے۔ چونکہ اس سڑک سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے وسط تک پہنچننا بہت آسان ہوگا اس لیے ذیادہ ٹریفک اس طرف سے ہی آئے گی۔ تاہم F-10 کی سڑک جی ٹی روڈ اور موٹروے سے ٹریفک کی روانی کو سنبھالنے کے قابل نہیں اسلیے مستقبل میں یہاں ٹریفک کے حالات بہت گھمبیر ہو جائیں گے۔
مارگلہ روڈ کے تین فیز میں سے جی ٹی روڈ سے D-12 تک روڈ کی تعمیر پہلا مرحلہ ہے۔ دوسرے دو فیز میں ڈی 12 سے قائداعظم یونیورسٹی تک اور تیسرا مرحلہ میں بارہ کہو سے مری ایکسپریس وے تک روڈ کی تعمیر ہے۔ D-12 سے قائداعظم یونیورسٹی تک روڈ کی تعمیر مستقبل قریب میں شروع ہونے کے کوئی آثار نہیں ہیں تاہم، بارہ کوہ کو بائی پاس کرنے کا کام مستقبل قریب میں کیا جائے گا کیونکہ مری اورکشمیر جانے والے لوگوں کو بارہ کہو کے علاقے سے گُزرتے ہوئے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔