ٹیلی نار کا پاکستان میں اثاثہ فروخت کرنے کا عندیہ
ٹیلی نار پاکستان میں اپنے آپریشنز فروخت کرنے کی کوشش میں ہے جس کی مالیت ایک ارب ڈالر سے زائد بتائی جاتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں سٹی گروپ کی معاونت سے مختلف کمپنیوں سے بات چیت ابتدائی مراحل میں ہے۔ توقع ہے کہ کئی مقامی اور علاقائی سرمایہ کار اس کمپنی کو حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ٹیلی نار کی پاکستان میں آپریشن ختم کرنے کی خبریں کچھ عرصے سے گردش کررہیں ہیں۔ ماضی میں یہ بھی خبرعام تھی کہ زونگ ٹیلی نارحاصل کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔