Latest

روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ

روپے کی قدر میں پچھلے تین ہفتوں سے اضافہ جاری ہے۔ ڈالر کی قدر انٹربنک میں 307 روپے تک چلی گئی تھی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 337 تک پہنچ گئی تھی۔ مگر اب ڈالر کی قدر مسلسل گر رہی ہے اور ڈالر انٹربنک مارکیٹ میں 283 روپے اور اوپن مارکیت میں 282 تک پہنچ گیا ہے۔ حکومتی، کاروباری، زرمبادلہ کا کام کرنے والی کمپنیاں اور معاشی تجزیہ کار اس بات کا اعادہ کر رہے ہیں کے ڈالر کی قیمت 250 روپے تک گر جائے گی۔ بعض ماہر معاشیت کا خیال ہے کے اگر روپے کے ساتھ کھلواڑ نہ کیا جاتا تو اسکی قیمت کبھی بھی 220 روپے سے اوپر نہ جاتی۔ مگر اسحاق ڈار یہ سمجھنے سے قاصر رہے کے بین الاقوامی اداروں پر پاکستان کا وہ اثر رُسوخ نہیں رہا جو ماضی میں ہوتا تھا۔

بہرحال اگر روپیہ 250 سے نیچے آجاتا ہے تو اس سے ملکی معشیت میں بہت بہتری آئیگی۔ اسکے ساتھ ساتھ مہنگائی کے طوٖفان میں بھی بڑی حد تک کمی واقع ہو جائیگی۔ عوام جو اسوقت شدید مُشکلات کا شکار ہیں ان کی زندگیوں میں بھی بہتری آئیگی۔