NewsPakistan

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کمی کا رحجان

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو فروخت کا دباؤ دیکھا گیااسکی وجہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے خدشات اور مقامی کرنسی پر دباؤ تھا جس سے  KSE-100 انڈیکس میں کمی واقع ہوئی ہے۔

سیشن کے آغاز میں اتار چڑھاؤ کی کیفیت رہی لیکن کیونکہ سرمایہ کار بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے 8 بلین ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت پر پریشانی کا شکار تھے۔ اسلیے مارکیٹ مسلسل کمی کے ساتھ خسارے کے ساتھ بند ہوئی۔

منگل کو مارکیٹ 255.57 پوائنٹس (0.55 فیصد) کی کمی ساتھ، 45,817.67 پر بند ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے