آئی ایم ایف اور پاکستان کے متضاد موقف
پاکستان میں آئی ایم ایف کے نمائندے نیتھن پورٹر نے کہا ہے کے پاکستان نے ابھی تین ارب ڈالر کی مزید گارنٹی دینی ہے۔ چین سے تین ارب ڈالر، سعودی عرب سے دو ارب ڈالر اور یواےای سے ایک ارب ڈالر ملنے کے بعد حکومت نے اعلان کیا تھا کے آئی ایم ایف کی شرط پوری کردی ہے مگرایسا لگتا ہے کے آئی ایم ایف چین کے تین ارب ڈالر کو شامل نہیں کررہا۔ یہ ہی وجہ ہے کے وہ ابھی بھی مزید تین ارب ڈالر کی گارنٹی مانگ رہا ہے۔ اس صورتحال میں اب یہ بات واضح ہے کے پاکستان کو قرضہ کی قسط نہیں مل رہی اور پاکستان کو اب اس ضمن میں کچھ اور اقدامات کرنے ہوں گے جو کے موجودہ حالات میں ممکن نہیں ہے۔